ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سری نگر سے ہٹایا گیا کرفیو،وادی میں بدستورحالات ابتر

سری نگر سے ہٹایا گیا کرفیو،وادی میں بدستورحالات ابتر

Sat, 01 Oct 2016 19:37:57  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،یکم اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سرینگر میں صورت حال سدھرنے کے ساتھ ہی آج کرفیو ہٹا لیا گیا لیکن علیحدگی پسندوں کی ہڑتال مسلسل 85ویں دن جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کل لگائی گئی کرفیو سری نگر کے علاقوں سے ہٹا لی گئی ہے اور کشمیر میں آج کہیں بھی کرفیو لاگو نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں موسم گرما کے دارالحکومت کے کچھ حصوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی جو صورت حال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے آج صبح ہٹا لی گئی۔یہاں شہر کے وسط میں اور ارد گرد نجی گاڑیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے علیحدگی پسندوں کی طرف سے لال چوک پر قبضے کے اعلان اور جمعہ کی نماز کے بعد تشدد کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے شہر کے سات تھانہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا تھا۔تاہم، افسر نے بتایا کہ قانون اور نظام کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اقدام کے تحت پوری وادی میں سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔دریں اثنا، کشمیر میں آج مسلسل 85ویں دن معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔دکان، پٹرول پمپ اور دیگر تجارتی ادارے بند ہیں جبکہ عوامی گاڑیاں بھی سڑکوں پر نظر نہیں آ رہی ہیں۔پوری وادی میں اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بھی مسلسل بند ہیں۔علیحدگی پسند گروپوں نے کچھ دنوں تک وقتا فوقتا چھوٹ کے ساتھ ہفتہ وارمظاہرہ پروگرام کرنے کی اپیل کی ہے اور اپنا بند 6 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے۔علیحدگی پسندوں نے لوگوں سے آج سرینگر کی طرف جانے والے تمام ضلعی راستوں پر قبضہ کر لینے کی اپیل کی ہے۔


Share: