ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سری لنکا میں کوڑے کے ڈھیر تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد اکیس ہو گئی

سری لنکا میں کوڑے کے ڈھیر تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد اکیس ہو گئی

Sun, 16 Apr 2017 21:00:53    S.O. News Service

کولمبو16اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا میں کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کے نیچے دب جانے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم اکیس ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کولمبو میں ایک پہاڑ کی صورت اختیار کر جانے والا کوڑے کرکٹ کا ایک کئی سو فٹ اونچا ڈھیر شدید بارشوں کی وجہ سے اپنی جگہ سے کھسک گیا تھا۔ اس حادثے میں 145 کچے گھر تباہ ہوئے اور اکیس ہلاک شدگان میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ چھ سو سے زائد متاثرہ افراد کو ایک قریبی اسکول کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کولوناوا کے مقام پر کوڑے کرکٹ کے اس ڈھیر کا حجم تقریباً تئیس ملین ٹن بنتا ہے۔
 


Share: