رامیشورم، 17 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکائی ماہی گیر آج سمندروں کی لہروں میں بہہ کر ہندوستانی سمندری علاقہ میں آگئے ، جن کو بچالیا گیاہے وہ ابھی تمل ناڈو کی پولیس کی نگرانی میں ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ منار ضلع میں رہنے والے ماریا داسن کو سمندر سے بچایا گیا۔ وہ آپ کی کشتی سے سمندری لہروں میں بہہ کر بھارتی سمندری حدود میں آگیا تھا ، سری لنکائی ماہی گیر کو اس وقت بچایا گیا جب وہ سمندر میں اپنی جان بچانے کے لیے جد و جہد کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اور کشتی کے ساتھ مزید ایک اور سری لنکا ماہی گیر لاپتہ ہے۔اس دوران یہ بھی اطلاع مل رہی ہے کہ کچ ٹھیوو کے قریب سری لنکا بحریہ نے پتھر مار کر بھارتی ماہی گیروں کے 10 کشتیوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے ۔ حکام کے مطابق کچ ٹھیوو کے قریب ماہی گیری کر رہے منڈپم اور رامیشورم کے ماہی گیروں کی 850 کشتیوں پر سری لنکا ئی بحریہ کے گشتی ٹیم کے جوانوں نے پتھروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے ۔