نئی دہلی:6/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) خریداری میں شفافیت کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت نے ایک سرکاری ای-مارکیٹ قائم کی ہے۔ یہ سو فی صد سرکاری کمپنی ہے جسے 2013 کے کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سرکاری تنظیموں کی طرف سے عام استعمال کی چیزوں اور خدمات کی خریداری کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا ای-مارکیٹ پلیس(جی ای این)حکومت کے استعمال کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کا آغاز 9 اگست 2016 کو کیا گیا تھا۔ اس میں ٹیکنالوجی کا خاص طور پر استعمال کیا گیا ہے تاکہ سرکاری خریداری میں شفافیت ، صلاحیت اور رفتار کو بڑھایا جاسکے۔ اس میں ای-نیلامی اور مانگوں کو ایک جگہ جمع کرنے جیسے صورت فراہم کی گئی ہے تاکہ سرکاری خریدار اپنے روپے کا بہترین طریقہ پر استعمال کرسکیں۔ یہ ایک کاغذ کے استعمال کے بغیر نقدی کے استعمال کے بغیر اور رابطے کے استعمال کے بغیر ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں متعلقہ مسائل کا پورا حل موجود ہے۔ تمام ریاستیں سرکاریں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ای-مارکیٹ سے فائدہ اٹھار ہی ہیں۔ اس کے علاوہ 22 ریاستوں نے اپنے یہاں جی ای ایم پورٹل کے استعمال کو لازمی بنانے کے سلسلہ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں گجرات، جھارکھنڈ، تلنگانہ ، اترپردیش ، آندھراپردیش، آسام ، منی پور، اروناچل پردیش ، بہار ، تمل ناڈو،تریپورہ، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ناگالینڈ ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، اڈیشہ، مہاراشٹر ، میگھالیہ، اور مغربی بنگال۔کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی۔