ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکار کی طرف سے عوام کوالیکٹرک شاک!۔۔۔ فی یونٹ 53پیسے کا اضافہ

سرکار کی طرف سے عوام کوالیکٹرک شاک!۔۔۔ فی یونٹ 53پیسے کا اضافہ

Wed, 12 Apr 2017 13:10:18    S.O. News Service

بنگلورو12؍اپریل (ایس او نیوز) بالآخر کرناٹکا الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن (KERC)نے شدید گرمی کے موسم میں عوام کو الیکٹرک شاک دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 53پیسے فی یونٹ کے اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔ ویسے بھی روز تیز ہوتے ہوئے گرم موسم سے عوام پریشان تھے ہی اب بجلی کے بل میں اضافی بوجھ سے اور زیادہ بے حال ہونایقینی ہے۔

بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیاں Bescom, Mescom, Hescom اور Gescomوغیرہ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں بجلی کے نرخ میں 25فیصدی یعنی 1.48روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ کیونکہ مانسون کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگئی ہے اس لئے انہیں زیادہ قیمت پر بجلی خرید کر سپلائی کرنا پڑتا ہے۔
KERCکے چیرمین ایم کے شنکرا لنگے گوڈانے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی ہر زمرے کے استعمال پر لاگو ہوگا۔گوڈا کے مطابق اس اضافہ کے ذریعے بجلی کمپنیوں کے ریوینیو میں پیدا ہونے والے 2,296کروڑ روپے کے خلا کو پُر کیا جائے گا۔

 


Share: