ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ کمٹہ کا ایک شخص جاں بحق؛ دوسرا زخمی

سرسی میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ کمٹہ کا ایک شخص جاں بحق؛ دوسرا زخمی

Sun, 28 Jan 2018 14:40:16    S.O. News Service

کمٹہ 28/ جنوری (ایس او نیوز)  کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی سرسی میں اُس وقت موت واقع ہوگئی جب اُس کی بائک سرسی کے امن ہلّی میں ایک لاری سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار کمٹہ کا ہی ایک دوسرا شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے، جسے سرسی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور روانہ کیا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت کمٹہ، ہونلّی کے رہنے والے  ابومحمد بھنڈی (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت سلیم مُلّا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں  بائک کی سروس کرانے   سرسی جارہے تھے، سرسی کے قریب ہی ایک دیہات میں حادثہ پیش آیا، جس میں ابو محمد جاں بحق ہوگئے۔  میت فی الحال سرسی سرکاری اسپتال میں ہی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد کمٹہ لائی جائے گی۔ سلیم مُلّا کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ ابومحمد کے داماد ہیں۔

ابومحمد کافی عرصہ تک سعودی عربیہ میں ملازمت کرچکے ہیں، البتہ ایک سال سے وہ کمٹہ اپنے گائوں میں ہی مقیم تھے۔

سرسی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: