ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سالانہ ریٹرن نہیں داخل کرنے پرحکومت نے 6000غیر سرکاری تنظیموں کو نوٹس جاری کیا

سالانہ ریٹرن نہیں داخل کرنے پرحکومت نے 6000غیر سرکاری تنظیموں کو نوٹس جاری کیا

Wed, 02 Aug 2017 15:03:22    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے بتایا کہ گزشتہ چند مالیاتی سال میں سالانہ ریٹرن فائل نہیں کرنے کو لے کر تقریباََ6000غیر سرکاری تنظیموں کووجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے منگل کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ مالی سال 2010-11سے لے کر 2015-16کے دوران سالانہ ریٹرن دائر نہیں کرنے کو لے کرتقریباََ 6000این جی اوز کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیاہے۔رججو نے کہاکہ ایف سی آر اے -2010اور اس بنائے گئے قوانین کے مطابق اس قانون کے تحت بیرون ملک سے گرانٹ حاصل کرنے والے ہر شخص کو آمدنی اور اخراجات کے بیان، رسید اور ادائیگی اکاؤنٹ اور بیلنس شیٹ کی اسکین کاپی کے ساتھ ایک دستخط شدہ یا ڈیجیٹل رسمی طور پر دستخط کردہ رپورٹ آن لائن پیش کی جاتی ہیں۔
 


Share: