میڈرڈ: یکم ڈسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)
رئیل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان کے بیٹے ایندو نے سینئر ٹیم کے ساتھ ڈبیو میچ میں ہی گول کر دیا اور یورپی چمپئن ٹیم نے کلچرل لیونیسا کو 6.1سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے فٹ بال میں اوسط کی بنیاد پر 13.2سے جیت درج کرکے آخری 16میں داخلہ حاصل کر لیا۔وہیں بارسیلونا کو حتمی 32کے راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہکیرلس نے 1.1سے ڈرا پر روکا۔زیدان کے چار بیٹوں میں سب سے بڑے ایجو رئیل نوجوان ٹیم کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔فرانس اور رئیل میڈرڈ کے عظیم کھلاڑی رہے زیدان نے ہاف ٹائم میں اسے اتارا۔21سال کے ایجو نے اپنے والد کی صلاحیت کی شناخت پیش کرتے ہوئے گول کیا۔زیدان نے کہا کہ اگر میں کوچ کی ہیٹ اتار کر دیکھوں تو ایک باپ کے طور پر میں اس لیے خوش ہوں،لیکن ایک کوچ کے طور پر میں نے میچ دیکھا اور میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔