اسلام آباد، یکم اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کی شدت کا اندازہ 5.2ری ایکٹر اسکیل لگایا گیا ہے۔پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق، زلزلے کے یہ جھٹکے پاکستان کے گلگت اور چلاس سمیت کئی مقامات پر محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل گئے۔حالانکہ ابھی تک اس میں کسی طرح کی کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس سے پہلے ستمبر میں شمال مغربی پاکستان میں 4.5شدت کے زلزلے آنے کے بعد خیبرپختونخوا ہ صوبے کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں کم سے کم 57طلبا ء زخمی ہو گئے تھے۔امریکی جیو لاجیکل سروے نے بتایا تھا کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی 37.2کلومیٹر تھی اور اس کا جھٹکا سوات، باٹاگرام، شانگلا، ایبٹ آباد، منشیرا اور مظفر آباد میں محسوس کیا گیا تھا۔حالانکہ اس میں بھی کسی طرح کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔