نئی دہلی21دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )زائرہ وسیم کے ساتھ سے مبینہ چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار ایک نجی کمپنی کے افسر کی ضمانت عدالت نے بدھ کو منظور کر لی ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زائرہ وسیم 9دسمبر کو دہلی ۔ممبئی کے دوران ایک طیارہ میں سفر کررہی تھی تو اس وقت ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ۔زائرہ وسیم نے اس واقعہ کی اطلاع انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعہ دی تھی ۔ گرفتار افسر ممبئی میں سن براڈ کاسٹ کے نشریات کے ویسٹ زون منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ شہر دیوانی اور سیشن عدالت جج ا ی ڈی دیو نے افسر کی ضمانت 25.000کے نجی مچلکہ پر منظور کرلی ہے ۔ عدلیہ نے مضافات شہر کے رہائشی ملزم کو ہر ماہ کی پہلے اتوار کو پولیس تھانے میں حاضری دینے اور اس معاملہ میں کسی گواہ پر دباؤ اور اس کو متاثرنہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے وکیل استغاثہ منا انعام دار نے کہا کہ ملزم افسر کو راحت نہیں دی جاسکتی ؛ کیونکہ جرم سنگین نوعیت کا ہے۔ دفاعی وکیل دیوندر سنگھ آنند نے کہا کہ اداکارہکی جانب سے بغیر کسی مفاہمت اور سوچ و بچار کے پولیس سے شکایت کی ہے جب کہ اس کی شکایت اولاً طیارہ کے ارکان و عملہ جات سے کرنی چاہیے تھی ۔ عد لیہ نے وکیل دفاع کو مؤثر سمجھتے ہوئے ملزم افسر کی ضمانت قبول کر لی ہے ۔