بنگلورو، 18/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) شہر کی 24 ویں اے سی ایم ایم عدالت نے منگل کے روز رینو کا سوامی قتل معاملے میں جیل کی کاٹ رہے اداکار درشن سمیت 17 ملزموں عدالتی تحویل میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی۔ رینو کا سوامی قتل معاملہ میں ملزموں کی عدالتی حراست 17 ستمبر بروز منگل ختم ہوگئی جس کے پیش نظر ملزموں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیلوں کی جانب سے معاملہ متعلق تکنیکی شواہد و ثبوت اور سی ایف ایس ایل کی رپورٹ بند لفافہ میں عدالت کو پیش کی گئی۔ عدالتی کارروائی شروع ہونے کے درشن اور ملزموں کی پیروی کر رہے وکیل نے کہا کہ بلاری جیل میں میرے موکل درشن کو کم سے کم بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں ۔ بیٹھنے ایک مناسب کرسی نہیں دی گئی۔ کنبے کے قریبی دوستوں کو ان سے ملنے کی تک اجازت نہیں دی گئی۔ بیوی اور بھائی کے علاوہ کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ محکمہ قید خانہ کے ڈی آئی جی نے جج کی اجازت نہ ہونے کے باوجود اپنے پاس ایک میمورکھے ہوئے ہیں۔ جب کبھی ان سے ملنے کی اجازت طلب کی جاتی ہے وہ یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ہائی سکیورٹی کا معاملہ ہے، اس وجہ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جاسکتا ۔ وکیل نے کہا کہ درشن ملک مخالف یا کو کا معاملہ میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ این آئی اے معاملے کے ملزم کو کرسی فراہم کی گئی ہے، جبکہ قتل کے ملزم درشن کو کرسی نہیں دی گئی۔ جیل میں جانبداری سے کام کئے جانے کا پتہ چلتا ہے۔ اس بارے میں جیل افسروں سے جب پوچھا جا تا کہ کنبہ کے دوستوں کو ملنے کا موقع فراہم کیا جائے تو اجازت دینے سے کتراتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کنبہ کے قریبی دستوں کو ملاقات کرنے اور درشن کے لئے درکار ضروری چیزیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام ملزموں کی عدالتی حراست کو 30 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔