نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریلوے مسافروں کو آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے انڈین ریلوے اپنے موبائل ایپلی کیشنز کو بہتر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس ایپ کے ذریعے ریلوے اپنے صارفین کوتمام مسافر سہولیات مہیا کرا سکے گا۔وزارت ریل کے ایک افسر نے بتایاکہ ہم ریلوے کے مسافروں کے لیے ایک مربوط موبائل ایپ بنا رہے ہیں جس میں ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ یہ ایک ایسا ایپ ہو گا جس میں پورے سفر ٹکٹ سے لے کر ٹیکسی بکنگ تک، کھانے کا پیشگی آرڈر، قلی کی سروس کے لیے درخواست، آرام کرنے کے لیے کمرہ، بستر کی چادر، ڈبے میں صفائی کی کمی کو لے کر شکایت، ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ حاصل کرنے، ہوٹل میں کمرہ بک کرانے ، ٹرین ٹکٹ میں ویٹنگ لسٹ میں رہنے پر ہوائی جہاز کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروانے سمیت دیگر خدمات کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا۔