ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے کی 213 منصوبوں کی لاگت 1.61 لاکھ کروڑ روپے بڑھی 

ریلوے کی 213 منصوبوں کی لاگت 1.61 لاکھ کروڑ روپے بڑھی 

Wed, 27 Dec 2017 11:53:35    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریلوے کی کل 353 منصوبوں میں سے 60 فیصد کی قیمت میں مختلف وجوہات کی وجہ سے بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار اور پروگرام نفاذ کی وزارت کی ستمبر 2017 کے لئے ایک رپورٹ کے مطابق ریلوے کی 213 منصوبوں کے اخراجات میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔وزارت تسلسل کی بنیاد پر مرکزی خطہ کے ان منصوبوں پر نظر ر کھتی ہے جن پر لاگت 150 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان 213 منصوبوں کی کل اصل لاگت1,21,595.36 کروڑ روپے درج کی گئی تھی اب یہ بڑھ کر 2,83,482.35.کروڑ روپے ہو جانے کا اندازہ لگایا جار ہا ہے ۔یہ بتاتا ہے کہ مجموعی طور پر اخراجات میں 133.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے اس سال ستمبر میں 353 منصوبوں کی نگرانی کی ہے ۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ 36 منصوبوں میں 12 ماہ سے لے کر 261 ماہ کی تاخیر ہوئی۔ ریلوے کے بعد بجلی کے شعبے میں اس طرح کے منصوبوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے بجلی کے شعبہ میں 124 منصوبوں کا تعین کیا جس سے 44 منصوبوں کی لاگت میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ان 44 منصوبوں کی اصل لاگت 1,05,404.62کروڑ روپے متعین کی گئی تھی جو بڑھ کر 1,63,161.49کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے علاقے 124 منصوبوں میں سے 61 کی صورت میں تین مہینے سے لے کر 136 مہینے کی تاخیر ہوئی ہے ۔ 


Share: