ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے میں وی آئی پی کوٹہ کاسلسلہ ہنوزجاری ممبئی میں ملک کی پہلی لوکل اے سی ٹرین کاآغاز

ریلوے میں وی آئی پی کوٹہ کاسلسلہ ہنوزجاری ممبئی میں ملک کی پہلی لوکل اے سی ٹرین کاآغاز

Tue, 26 Dec 2017 11:45:32    S.O. News Service

ممبئی/نئی دہلی،25/دسمبر(یواین آئی) آج یہاں ممبئی میں مغربی ریلوے نے پہلی اے سی ٹرین کا افتتاح کیا جو شمال مغربی ممبئی کے بوریولی اسٹیشن سے صبح ساڑھے 10بجے روانہ ہوئی اور یہ افتتاحی لوکل ٹرین یکم جنوری سے عام مسافروں کے لیے چلائی جائے گی۔مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے ہری جھنڈی دکھا کر پہلی اے سی لوکل ٹرین کو روانہ کیا جو 6سال سے لیکر عمررسیدہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی۔اس ٹرین میں جدید آلات نصب ہیں اور کئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔چیف پی آر اورویندرنے کہا کہ اے سی ٹرین میں خودکار دروازے لگائے گئے ہیں پبلک ایڈریس سسٹم کے ساتھ ساتھ گارڈ یا موٹر مین سے گفتگو کرنے کاسسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں گفتگو کی جاسکے ۔بوریولی سے چرچ گیٹ تک کا سفر 45 منٹ میں طے ہوا جبکہ اس کاکرایہ بھی فرسٹ کلاس کے کرایہ 1.3 سے گنا زیادہ ہوگا، اس کا فائدہ سیزن ٹکٹ مسا فروں کو ہی پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ1028 مسافر وں کی گنجائش ہے ، لیکن تقریباً چھ ہزار مسافر سفر کرسکیں گے ۔جی پی ایس سسٹم بھی نصب کیاگیاہے اور اسٹیل کے ڈبے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اپریل 2017 میں ایک بہت بڑا فیصلہ کیاتھا جس میں حکومت نے صدرجمہوریہ ، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت تمام وی وی آئی پی کی گاڑیوں پر لال بتیوں کے استعمال پر روک لگا دی تھی۔ لال بتی کاچلن یاکلچرجس کوکلچرکا جیتا جاگتا ثبوت تھا اس کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا تھا ؛ لیکن یہ محض حقیقت سے عاری فیصلہ تھا۔اس فیصلے کے کچھ گھنٹوں کے بعد نریندر مودی نے کہا تھا کہ ملک کا ہر ہندوستانی ایک وی آئی پی ہے اور بتی کا چلن کافی پہلے ہی ختم ہو جا نا چاہیے تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بھکت کی ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی لکھا تھا کہ ایسی شبیہ نئے بھارت کے احساس سے عاری ہوا کرتی ہے علاوہ ازیں ایک اور ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا تھاکہ یہ کافی پہلے ختم ہو جانا چاہئے تھا، خوشی ہے کہ آج ایک ٹھوس شروعات ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی خاص ہے، ہر ہندوستانی وی آئی پی ہے ۔پر کیا یہ وی آئی پی کلچر لفظ ختم ہو گیا ہے؟ اس حقیقت کو جاننے کے لئے ہم نے انڈین ریل کے پاس ایک آر ٹی آئی عرضی داخل کی تھی۔ آر ٹی آئی کے ذریعے پوچھا کہ ٹرین میں کتنے برتھ ریزرویشن کو ٹے کے تحت روزانہ کیے جا رہے ہیں ؟ آر ٹی آئی کے ذریعے ریلوے کی وزارت سے گزشتہ دس سال کا اوسط بھی پوچھا گیا تھا ۔ وہیں آر ٹی آئی میں اس حکم کی کاپی بھی مانگی گئی تھی جس کے تحت ریلوے کی وزارت کی طرف سے مذکورہ وی آئی پی کوٹہ دیا جاتا ہے۔آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا کی اتنی تاخیرسے مطلوبہ اعداد و شمار دینا وزارت کے لئے ممکن نہیں ہے۔ وزارت نے بتایاکہ 2016-17مالی سال میں روزانہ اوسطاً 73.014برتھ کو یعنی کل ریزرو سیٹوں کو 5.15 فیصد وی آئی پی کوٹے کے تحت رکھا گیاہے۔اس میں سے روزانہ اوسطاً 27،105 مسافروں کووی آئی پی کوٹہ دیا جاتا ہے ۔ 


Share: