ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی اسمبلی کا جون میں مانسون سیشن؛ ڈسٹرکٹ اسپورٹس ریسیڈنشیل ہاسٹلس کو اسپورٹس اکیڈیمیز کے طور پر ترقی

ریاستی اسمبلی کا جون میں مانسون سیشن؛ ڈسٹرکٹ اسپورٹس ریسیڈنشیل ہاسٹلس کو اسپورٹس اکیڈیمیز کے طور پر ترقی

Wed, 12 Apr 2017 22:08:07    S.O. News Service

بنگلورو، 12فروری (ایس او  نیوز ) کرناٹک کی ریاستی کابینہ نے جون میں اسمبلی کا مانسون سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر قانون و اسمبلی امور ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس کی روئیداد سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس سیشن کی مدت کے بارے میں بعدازاں فیصلہ کیاجائے گا۔ اسی دوران کابینہ نے 6ضلعی اسپورٹس ریسیڈنشیل ہاسٹلس کی اسپورٹس اکیڈیمی کے طور پر جدید کاری کی بھی منظوری دی ہے ۔

یہ اکیڈیمیز اضلاع اوڈپی ' میسورو ' بیلاری ' کلبرگی وجے پورہ اور بیلگاوی میں قائم کی جائیں گی۔ حکومت نے اس مقصد کیلئے جاریہ بجٹ میں 15کروڑ روپے الاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کابینہ نے ہتھی ضلع پنچایت کو ٹاون پنچایت کے طور پر ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔اس نے 20کروڑ روپے کے مصارف سے بنگلورو شہر کے نواحی علاقہ ہوسکوٹے ٹاون میں کے ایس آر ٹی سی بس اسٹیشن کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ نیا مرکز 1.3ایکڑپلاٹ پر قائم کیا جائے گا۔ خصوصی ترقیاتی منصوبہ کے تحت اس پراجکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ کابینہ نے منگلورو شمال تعلقہ کے الل گاوں میں سنٹرل آرمڈ ریزرو کنٹنجنٹ کیلئے انتظامی منظوری بھی دی ہے اور اس کیلئے 21.34ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے ۔ یہ یونٹ 19کروڑ روپے کے صرفہ سے قائم کیا جائے گا۔کابینہ نے 96کروڑ روپے کے صرفہ سے بنگلورو میں کرناٹک جوڈیشیل اکیڈیمی کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لئے کام پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں اور فوری طور پر 12کروڑ روپے اس کیلئے جاری کئے جائیں گے ۔ حکومت نے مخصوص آنگن واڑی ورکرس اور اسسٹنٹس کو برخاست کرنے کے احکامات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں گرام پنچایتوں کی جانب سے اسپیشل کیس کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم یہ ایک ہی مرتبہ سہولت دی جائے گی اور اگر دوبارہ یہ لوگ انتخابات کا سامنا کریں گے تو انہیں ملازمتوں سے برطرف کیا جائے گا۔ گزشتہ سال انتخابات میں جملہ 28آنگن واڑی ورکرس اور 10اسسٹنٹس نے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔


Share: