بنگلورو،19/دسمبر(ایس او نیوز) ترقی یافتہ نئے کرناٹک کی تعمیر کے لئے جدوجہد کررہی وزیر اعلیٰ سدارمیا قیادت والی کانگریس حکومت آئندہ 2018 میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ریاست میں پھر ایک مرتبہ اقتدار پر آئے گی، یہ بات ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ وضلع نگراں کار ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کہی، انہوں نے یہاں ٹی نرسی پورہ اسمبلی حلقے کی حدود میں آنے والے کیمپنا پورہ راما گوڈنا کپلو، بوے گوڈنا ہنڈی، ہوسا کپلو، بمن ہلی،گوی مٹھ چدرولی اور دیگر دیہاتوں میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپئے کی لاگت کے سیمنٹ روڈز سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام دوست حکومت ثابت ہوئی ہے، وزیر موصوف نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں پریورتن یاترا اور کمارا پروا کے نام سے چاہے جتنی بھی ریلیاں نکال لیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ ریاست کے عوام اس طرح کی ریلیوں کو بڑھاوا نہیں دیں گے، کانگریس حکومت سماجی انصاف کے تحت ہر ایک کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کررہی ہے، اور عوامی وفلاحی منصوبے جارہی کررہی ہے، مہادیوپا نے کہا کہ ریاست کے عوام ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں کو دیکھ کر ووٹ دیں گے، ریلیوں اور یاتراؤں کو دیکھ کر نہیں، ریاست کے عوام اس بات کو ابھی ٹھیک سے ہی بھلا نہیں سکے ہیں کہ پچھلی بی جے پی حکومت میں کتنی بدعنوانیاں ہوئی ہیں، اور کتنے وزراء جیل کی ہوا کھائی ہے۔جیل جانے والے لوگوں سے ریاست کی ترقی کیسے ممکن ہوگی اس بات کو لے کر ریاست کے عوام سنجیدہ ہیں، ریاست کے عوام کبھی بی جے پی اور جے ڈی ایس کو بڑھاوا نہیں دیں گے، اس موقع پر ضلع پنچایت رکن ایچ ٹی منجو ناتھ تعلقہ پنچایت صدر سی ماچے گوڈا اور دیگر موجودتھے۔