نیویارک،14اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے روس اور چین دونوں امریکا سے تعاون کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان معاملات معمول کے مطابق جاری رکھے جائیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ اعتماد سازی کی فضاء ہموار کرنے کے لیے کہا کہ چین بہتر انداز میں معاملات کررہا ہے۔ شمالی کوریا کے معاملے میں چین، روس اور امریکا ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے درپیش خطرے کو روکا نہ گیا تو امریکا اور اس کے اتحادی مل کر روکیں گے۔