ولادووستووک،9اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے روس اوپن گراں پری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج یہاں خواتین کے سنگلز اور مکسڈ ڈبلزخطاب اپنے نام کئے۔چوتھی ترجیحی روتوکا شوانی گڈے نے سنگلز فائنل میں 26منٹ میں مقامی دعویدار ییوگینیا کوسیتسکایا کو 21-10، 21-13سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مکسڈ ڈبلز فائنل میں سکی ریڈی اور پرنب جیری چوپڑا کی جوڑی نے ولادیمیر ایوانوف اور والیریا سوروکنا کی روس کی جوڑی کو 21-17 21-19سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔سائرل ورما کو اگرچہ مرد سنگل فائنل میں ملائیشیا کے جلفادلی جلکپھلی کے خلاف ایک گھنٹے سے زیادہ چلے مقابلے میں 21-16، 19-21، 10-21سے شکست جھیلنی پڑی۔