ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رندیپ سرجیوالا کو دھمکی دینے والا بدنام زمانہ سریندر گیونگ انکاؤنٹر میں ڈھیر

رندیپ سرجیوالا کو دھمکی دینے والا بدنام زمانہ سریندر گیونگ انکاؤنٹر میں ڈھیر

Sun, 09 Apr 2017 11:12:21    S.O. News Service

کرنال،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرنال میں پولیس نے بدنام بدماش سریندر گیونگ کو انکاؤنٹر میں مار گرایا۔ سریندر گیونگ سے کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجیوالا کی جان کو خطرہ بتایا گیا تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ فرار چل رہا تھا۔ حاصل معلومات کے مطابق ہفتہ کو سی آئی اے ایک کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سریندر کرنال کی سر حد سے گزرنے والا ہے، اس کے بعد سے پولیس کی ٹیم اس کی تلاش میں لگ گئی تھی۔ پولیس کو دوپہر دو بجے کے قریب ایک ہونڈا سٹی کار مشتبہ حالت میں دکھائی دی تو پولیس اس کاپیچھا کرنے لگی۔ ریہرا گاؤں کے قریب پلیاکی تعمیر کا کام چل رہا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی آگے نہیں جا پائی۔ اسی درمیان پولیس کی ٹیم بھی ان کے پاس پہنچ گئی تھی، پولیس کو دیکھ کر ہونڈا کار میں سوار تین بدمعاش نکل کر بھاگنے لگے۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں کی طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی، اس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اس میں ایک بدمعاش موقع پر ہی مارا گیا، پولیس ٹیم نے جب بدماش کو مرا دیکھا تو وہ خوشی سے اچھل پڑے، مردہ بدماش سریندر گیونگ تھا، اس کے سینے اور سر میں پولیس کی گولیاں لگی تھی، جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، بدنام زمانہ بدماش کے مارے جانے سے بہت پرجوش پولیس ٹیم نے اس کی اطلاع اعلی پولیس افسران کو دی، کچھ ہی دیر میں ایس پی سمیت ضلع کے تمام اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ غور طلب ہے کہ بدنام بدماش نے کانگریس کے آل انڈیا میڈیا انچارج اور کیتھل ممبر اسمبلی رندیپ سرجیوالا سمیت بہت سے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، اس کی وجہ سے پولیس اسے کافی دنوں سے تلاش رہی تھی۔


Share: