پٹنہ:04 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) چانددیکھناہمارامذہبی فریضہ ہے،اس سے بہت سی عبادتیں منسلک ہیں۔ اس لیے چانددیکھنے کااہتمام کریں۔یہ اپیل امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ،جھارکھنڈکے قاضی شریعت قاضی عبدالجلیل نے جاری کی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ5/مئی بروزاتوار شام بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں اور اس دینی فریضہ کا اہتمام کریں۔ رؤیت اور عدم رؤیت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو فوری پرمطلع کریں۔اگر رؤیت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چانددیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رؤیت ہلال کمیٹی صحیح تاریخ کابروقت اعلان کرسکے۔