ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رتیش سدھوانی ایم این ایس کی مخالفت ختم کرنے کے فیصلے سے خوش

رتیش سدھوانی ایم این ایس کی مخالفت ختم کرنے کے فیصلے سے خوش

Tue, 25 Oct 2016 19:58:02  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فلم ساز رتیش سدھوانی خوش ہیں کہ مہاراشٹر نونرمان فوج(ایم این ایس)نے شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘کی نمائش پر مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کام کیا ہے۔ایم این ایس پاکستانی فنکاروں والی فلموں کی نمائش کی مخالفت کر رہی تھی۔حال میں ہی پارٹی نے ’رئیس‘، ’اے دل ہے مشکل‘اور ’ڈیر زندگی‘کی نمائش پر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان تمام فلموں میں پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے۔ایم این ایس کی جانب سے مخالفت ختم کرنے کے اعلان کے فیصلہ پر رائے مانگے جانے پر رتیش نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔’رئیس‘کی نمائش26؍جنوری2017کوہونے والی ہے۔وہ میوزیکل ڈرامہ فلم ’راک آن- 2‘کے ٹریلر کو پیش کرنے کے دوران صحافیوں سے بات کررہے تھے۔رتیش نے اکشے کمار کے ساتھ پیڈیڈ ڈرامہ فلم ’گولڈ‘کے بارے میں پوچھنے پر کہاکہ اکشے ایک شانداراداکارہیں۔وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، فرحان اور مجھے لگتا ہے کہ اکشے کے ساتھ’گولڈ‘میں کام کرنا ایک اچھاموقع ہو گا۔فلم ڈائریکٹر ریما کگتی ایسا چاہتی تھیں۔’گولڈ‘کی کہانی آزادی کے بعد پہلے اولمپک میڈل کے بارے میں ہے۔


Share: