ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی کو کانگریس صدر بننا چاہیے ، قیاس آرائیاں پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں:ملند دیوڑا

راہل گاندھی کو کانگریس صدر بننا چاہیے ، قیاس آرائیاں پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں:ملند دیوڑا

Mon, 31 Oct 2016 18:53:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سابق مرکزی وزیر ملند دیوڑا نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو جلد سے جلد کانگریس کا صدر بننا چاہیے کیونکہ اس بارے میں قیاس آرائی پارٹی اور کارکنوں کے حوصلے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔مودی حکومت کے کام کاج کے بارے میں کانگریس لیڈر نے کہا، حالانکہ لوگوں کو اس حکومت سے کافی امیدیں تھیں لیکن مودی حکومت لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ملند دیوڑا نے میڈیا کو دئیے انٹرویو میں کہاکہ ان کو پارٹی کا صدر بننا چاہیے ،اور جلد سے جلد بننا چاہیے ۔پارٹی اور سینئر رہنماؤں کو یہ طے کرنا چاہیے کہ انہیں کانگریس صدر بنایا جائے یا دوسرے ڈھانچہ میں لایا جائے کیونکہ اس بارے میں قیاس آرائی لگنا ہماری پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور اس سے کارکنان کا حوصلہ ٹوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی لگاتار ملک بھر میں لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ ہمیں عوام کے سامنے کانگریس پارٹی کی سماجی پالیسیوں اور نظریات کو اور مضبوطی کے ساتھ رکھنا چاہیے ، ہمیں میڈیا، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہوگا۔18سال کے نوجوان جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے، انہیں اپنی نظریات سے جوڑنا ہوگا ۔دیوڑا نے کہا کہ اگلے سال کے شروع میں کچھ ریاستوں میں اہم اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جو ملک کی سیاست کے لیے کافی اہم ہیں، ان میں اتر پردیش اور پنجاب کے الیکشن کافی اہم ہیں۔اتر پردیش میں ہم اچھی حکمت عملی کے ساتھ پوری طاقت لگا رہے ہیں اور یقینی طور پر اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔پنجاب میں گزشتہ 6ماہ میں حالات کافی تبدیل ہوئے ہیں اور ہماری محنت رنگ لا رہی ہے۔ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔پارٹی کا حوصلہ اور کارکنوں کا جوش کافی بڑھا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے طور پر ہمیں اندرونی سطح پر دیکھنا ہوگا کہ ہم اقتصادی محاذ پر کون سی راہ اختیارکریں؟ ہم سماجی پہلوؤں کو بہتر بنانے کے ساتھ جوڑیں یا اصلاحات کو کس طرح سے عوام کے خدشات کے ساتھ جوڑیں ؟ اس موضوع پر اندرونی طور پر بحث کرنا ہوگا اور ایک سمت طے کرنی ہوگی۔


Share: