ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی کا میٹرٹھ دورہ5اکتبوبرکو

راہل گاندھی کا میٹرٹھ دورہ5اکتبوبرکو

Mon, 03 Oct 2016 19:14:24  SO Admin   S.O. News Service

میرٹھ میں اندرا اور امبیڈکر مورتی پر گلہائے عقیدت اور چھتری والے پیر پر چادر چڑھائیں گے 
میرٹھ،3اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو میرٹھ دورے کو تقریبا آخری شکل دی جا چکی ہے جس کے مطابق وہ پانچ اکتوبر کی رات یہاں آکرسرٹ ہاؤس میں رکیں گے۔ان کے دو روزہ دورے میں بابا صاحب امبیڈکر اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کرنا اور چھتری والے پیر کے مزار پر چادر چڑھانا بھی شامل ہے۔راہل کے پروگرام کے پیش نظر کانگریس کی ’’27سال یوپی بے حال‘‘یاترا کے تحت چار اکتوبر کو ریاستی کانگریس صدر راج ببر کا پروگرام رد کر دیا گیا ہے۔ضلع کانگریس کے ترجمان نونیت ناگر نے آج بتایا کہ میرٹھ میں راہل گاندھی کے روڈ شو کا آغاز کچہری کے قریب واقع امبیڈکر کی مورتی سے ہوگا۔امبیڈکر کی مورتی پرگلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل کارکنوں سے خطاب کریں گے۔یہاں سے راہل کا روڈ شو این اے ایس کالج، یوج چوراہا ہوتے ہوئے اندرا چوک پہنچے گا جہاں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی مورتی پرگلہائے عقیدت پیش کریں گے۔اس کے بعد راہل چھتری والے پیر کے مزار پر جائیں گے اور چادر چڑھائیں گے۔ان کا روڈ شو وہاں سے گھنٹہ گھر، ریلوے روڈ چوراہا، باغ تپ تراہا، دہلی چنگی، سپرٹیک، بجلی ببا بائی پاس کراسنگ، رٹھانی، پرتاپور، بھوڑبرال ہوتے ہوئے محی الدین پور جائے گا جہاں روڈ شو کا اختتام ہوگا،اس کے بعد راہل دہلی روانہ ہو جائیں گے۔


Share: