ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام رحیم کو مجرم ٹھہرانے والے جج کی حفاظت کو یقینی بنائے ہریانہ حکومت:مرکز

رام رحیم کو مجرم ٹھہرانے والے جج کی حفاظت کو یقینی بنائے ہریانہ حکومت:مرکز

Sun, 27 Aug 2017 12:35:07    S.O. News Service

نئی دہلی،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز نے عصمت دری کے مجرم ڈیرہ سچا سوداچیف گرمیت رام رحیم کو عصمت دری کے ایک معاملے میں مجرم قرار دینے والے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج کو ہریانہ حکومت سے کافی تحفظ مہیا کرنے کو کہا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ہریانہ حکومت سے کہا کہ خطرے کے خدشہ کے پیش نظر جج جگدیپ سنگھ کو اعلی ترین سطح کی حفاظت مہیا کی جانی چاہئے۔دراصل سنگھ نے ڈیرہ سربراہ کو عصمت دری کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ جج کی حفاظت سی آر پی ایف یا سی آئی ایس ایف جیسے مرکزی فورسزکے ہاتھوں میں سونپے جانے کے موضوع پر فیصلہ کرنے سے پہلے خفیہ اطلاعات پر تجزیہ کرے گی۔غور طلب ہے کہ معاملے میں ڈیرہ سربراہ کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد ہریانہ میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا ہے جن میں 31افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


Share: