نئی دہلی:28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے سودے میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر نشانہ لگایا اور دعوی کیا کہ 36 طیاروں کی بحالی کے لئے اگلے 50 سال میں ملک کے ٹیکس دہندگان کو ایک نجی بھارتی گروپ کے مشترکہ منصوبوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے دینے ہوں گے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کا بالواسطہ طور پر حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگلے 50 سال میں بھارتی ٹیکس دہندگان کو مسٹر56(مودی) کے دوست کے مشترکہ منصوبوں کو 36 رافیل طیاروں کی بحالی کے لئے 1 لاکھ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے ۔انہوں نے نجی کمپنی سے متعلق کچھ دستاویزات پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ہمیشہ کی طرح پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی اور اس سے انکار کریں گی؛ لیکن میں جو دستاویزات پیش کر رہا ہوں اس میں حقائق موجود ہیں ۔ادھرکانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ اس میں بڑا کرپشن ہوا ہے اور جس کمپنی کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہئے اسے اتنا بڑا کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی رافیل ڈیل میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے مودی حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔کانگریس نے اسی معاملے میں مودی اور نرملا سیتا رمن کے خلاف لوک سبھا میں استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دے رکھا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ رافیل طیاروں کی قیمت بتانے میں مودی اور سیتا رمن نے ایوان کو گمراہ کیا ہ