ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان

راجستھان میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان

Fri, 22 Dec 2017 12:36:18    S.O. News Service

جے پور ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے ریاست میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔وہیں ڈاکٹر یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر اجے چودھری نے انتظامی لابی کے ذریعہ پھنسائے جانے اور جان کا خطرہ بتاتے ہوئے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔طبی اور محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے ریاست میں اضافی انتظام کرکے مریضوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر اجے چودھری نے ایک وکیل کو بھیجے وہاٹ آیپ پیغام میں انتظامی حکام کی لابی سے خود کی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے عدالت کے سامنے یہ بات رکھ کر سیکورٹی مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا، اجتماعی چھٹی لے کر ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں کے حمایت میں نجی اسپتالوں نے کل صبح تین گھنٹے کام بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹر آج سیاہ پٹی باندھ کر مریضوں کو دیکھ رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ ریاستی حکومت نے طبی اور صحت کی خدمات کو ضروری سروس قراردے قانون نافذ کر دیا ہے اور ہڑتال کی حمایت کر رہے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ریاست میں اب تک 150 سے زائد ڈاکٹروں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔


Share: