ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دیر رات پارٹی کرنا ہندوستانی ثقافت نہیں:ابوعاصم اعظمی

دیر رات پارٹی کرنا ہندوستانی ثقافت نہیں:ابوعاصم اعظمی

Tue, 03 Jan 2017 21:37:15  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 3جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ابو اعظمی نے آج کہا کہ نئے سال کے موقع پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے لیکن خواتین کو بھی بھولنا نہیں چاہیے کہ سیکورٹی گھر سے شروع ہوتی ہے اور دیر رات پارٹی کرنا ہندوستانی ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔نئے سال کے موقع پر بنگلور میں خواتین کے مبینہ ظلم و ستم کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ آدھی لباس میں دیر رات پارٹی کرنا آنکھ بند کر کے مغربی ثقافت اپنانے جیسا ہے،یہ کبھی ہماری ثقافت نہیں رہی ہے،اچھے خاندانوں کی خواتین چاہیں وہ مہاراشٹر، گجرات یا اترپردیش کی ہوں، وہ اچھے کپڑے پہنتی ہیں اور زیادہ تر اپنے خاندان کے ساتھ ہوتی ہیں۔اعظمی نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ جو ہوا وہ افسوسناک ہے،بلاشبہ، کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن جہاں تک بنگلورو کی چھیڑخانی کے واقعہ کی بات ہے خواتین اور ان کے سرپرستوں کو احتیاظ برتنا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ سیکورٹی گھر سے شروع ہوتی ہے،ہماری خواتین کو اپنی حفاظت کے بارے میں خود سوچنا چاہئے۔
 


Share: