ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں آتشزدگی، فائر بریگیڈیئر کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا

دہلی: ایم ٹی این ایل کی عمارت میں آتشزدگی، فائر بریگیڈیئر کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا

Tue, 17 Nov 2020 19:49:53    S.O. News Service

نئی دہلی،17 /نومبر(آئی این ایس انڈیا) منگل کے روز دہلی کے جن پتھ میں کدوائی بھون میں واقع ایم ٹی این ایل عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی۔ اس آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی15 گاڑیوں نے آگ کوقابو کیا۔

محکمہ فائر کو صبح دس بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ محکمہ نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔یہ اطلاع دیتے ہوئے دہلی فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم منظر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جہاں آگ لگی، وہاں بہت کچھ جل گیا ہے۔ تاروں کو ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دہلی کے فائر سروس کے ڈائریکٹر اتول گرگ نے بتایا کہ صبح دس بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر کی15 گاڑیاں بھیج دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پوری طرح سے بجھا دی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دیوالی کے دن دہلی کے کیشوا پورم تھانے کے علاقے میں بھارت پیٹرول پمپ کے قریب واقع مغل ریستوراں میں آگ لگی تھی، جس میں پورا ریستوراں جل گیا تھا۔ کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں تھی، لیکن لاکھوں مالیت کی املاک کو نقصان ہوا تھا۔ دیوالی کے موقع پر دہلی میں آگ کے کل 206 واقعات رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ دو سالوں میں سب سے کم ہے۔


Share: