ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی پولیس میں 15000مزید اہلکاروں کو شامل کرنے کی تجویز کو وزارت داخلہ نے دی منظوری

دہلی پولیس میں 15000مزید اہلکاروں کو شامل کرنے کی تجویز کو وزارت داخلہ نے دی منظوری

Sat, 31 Dec 2016 20:37:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ان کی وزارت نے دہلی پولیس میں اور 15000اہلکاروں کو شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور اب وزارت خزانہ کی منظوری کا انتظار ہے۔سنگھ نے پولیس کی تعداد کو ناکافی قرار دیا ہے۔سنگھ نے یہاں ایک ایک پولیس پروگرام کے انعقاد کے موقع پر یہ اعلان کیا جہاں اس سال ترقی دئے گئے 27000پولیس اہلکاروں میں 24کو رینک پیش کیا گیا۔اگر توسیع ہوتی ہے تو پولیس کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ہو جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ دہلی پولیس کی تعدادکافی نہیں ہے،اسے بڑھنا چاہئے،15000اہلکاروں کی بھرتی سے متعلق تجویز کو وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کے پاس بھیج دی ہے،میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی منظوری مل جائے گی۔اس پروگرام میں مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ کرن رججو،ہنج راج گنگا رام اہیر، پولیس کمشنر آلوک ورما، بڑی تعداد میں سینئر آفیسر، انسپکٹر، کانسٹیبل اور ان کے خاندان کے ارکان تھے۔سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس میں بڑی تعداد میں ترقیاں ہو رہی ہیں، کہیں بھی ایک ساتھ اتنے اہلکاروں کوترقی نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے ترقیوں میں جمود دور کرنے میں ورما کی کوششوں کی تعریف کی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی پولیس میں پولیس اہلکاروں کی درست تعداد 82242ہے جن فی الحال 77083عہدے بھرے ہوئے ہیں۔
 


Share: