نئی دہلی،24؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے دارالحکومت دہلی میں ہر سال آلودگی کا مسئلہ بہت سنگین ہوجاتی ہے۔ اس معاملے سے جڑے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بھی کئی بار تشویش ظاہر کی ہے۔سپریم کورٹ نے کسانوں کی طرف پرالی جلانے کے مسئلے پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی صحت بے حد ضروری ہے چاہے وہ دہلی کے ہوں، پنجاب کے یا ہریانہ کے۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو کہا کہ آپ نے کسانوں کو پرالی جلانے سے روکنے کے لئے جو ٹاسک فورس بنائی ہے اس میں آپ نے کسی بھی صحت کی دیکھ بھال کے ماہر کو نہیں رکھا ایسا کیوں؟کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی صحت بے حد ضروری ہے آپ فکرنہ کریں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ بغیر ہماری اجازت آپ سب کمیٹی کی رپورٹ کو نافذ نہیں کریں گے۔پہلے ہم دیکھیں گے اس کے بعد یہ طے کریں گے کہ رپورٹ نافذ ہو گی یا نہیں۔مرکزی حکومت نے کہا کہ ہم نے5جنوری کو ایک صحت کی دیکھ بھال کے ماہر کو ٹیم میں رکھا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ 6جنوری کو فائنل رپورٹ آ گئی اس کا مطلب ہے کہ آپ نے صرف 24 گھنٹوں کا وقت دیا۔مرکزی حکومت نے کہا کہ کسانوں کو پرالی جلانے سے روکنے کے لئے ایک سب کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔سپریم کورٹ 29 جنوری کو معاملے کی اگلی سماعت کرے گا۔