ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع

دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع

Sun, 05 Aug 2018 22:51:05    S.O. News Service

نئی دہلی :5/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہو جائے گا جس کے ہنگامہ خیزہونے کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن بی جے پی بسوں کی خریداری میں مبینہ اسکینڈل اور شہر قومی شہریت رجسٹر جیسے مہم کی مانگ کو لے کر حکومت کو گھیرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وجیندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی خواتین کے احترام پر حکومت کے’’جھوٹ‘‘کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت پر ایک میٹنگ میں سینئر لیڈی آئی اے ایس افسر کی’’توہین‘‘کا الزام لگایا۔دریں اثنابرسراقتدارآپ نے کتوں اور بندروں کی دہشت ، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی اور شہر میں آبی جماؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی کی رپورٹ کولاگو کرنے کے مسائل کولے کر بی جے پی حکومت شہر کارپوریشنز پر نشانہ لگانے کی منصوبہ بندی بنائی ہے۔آپ ترجمان اورممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پارٹی ممبر اسمبلی سیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے منصوبے اور گھر تک راشن پہنچانے کی منصوبہ بندی کے معاملے اٹھائیں گے۔دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس چھ اگست سے دس اگست تک منعقدہوگا۔


Share: