ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہشت گردووں کی لسٹ میں مسعود اظہر کو شامل کرنے کی تجویز پر چین نے پھر رکاوٹ کھڑی کی

دہشت گردووں کی لسٹ میں مسعود اظہر کو شامل کرنے کی تجویز پر چین نے پھر رکاوٹ کھڑی کی

Fri, 30 Dec 2016 22:48:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین نے بالآخر جیش محمد کے سربراہ اور پٹھان کوٹ حملے کے مبینہ سازشی مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی سوچی میں شامل کرنے کی تجویز میں آج پھر رکاوٹ کھڑی کی ہے۔اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے اسے ’افسوس ناک صدمہ‘قرار دیا اور ایک ایسا قدم بتایا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کو عکاسی کرتا ہے۔اسے پیش کئے جانے کے بعد سے چین نے ہندوستان کی تجویز کو دو بار تکنیکی بنیاد پر روک دیا تھا۔حالانکہ ہندوستان نے کہا کہ وہ مضبوط عزم کے ساتھ مختلف موجود متبادل کے ذریعے دہشت گردانہ کاروائیوں کو انجام دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔تجویز کی 15رکنی پابندی کمیٹی کے دیگر تمام اراکین کی پرزور حمایت کی بات کہے جانے کے درمیان وزارت خارجہ نے کہاکہ ہم فکرمند ی کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ چین نے مسعود اظہر کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔وزارت نے کہاکہ بین الاقوامی برادری اس بات سے واقف ہے کہ  جیش محمد پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حملہ سمیت ہندوستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ دار ہے جسے اقوام متحدہ نے ممنوعہ قراردیا ہے،بین الاقوامی برادری کی جانب سے مسعود اظہر کو لسٹ میں شامل کرنے میں رکاوٹ دہشت گردی کی سبھی شکلوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی مربوط کوششوں پر افسوس ناک حملہ ہے اور یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
 


Share: