ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / درندہ اور زانی نتیش کی آنکھ کا تارا، کیا ماجرا ہے چچا: تیجسوی یادو 

درندہ اور زانی نتیش کی آنکھ کا تارا، کیا ماجرا ہے چچا: تیجسوی یادو 

Thu, 26 Jul 2018 01:34:16    S.O. News Service

پٹنہ:25/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مظفر پور گرلس ہوسٹل معاملہ میں تیجسوی یادو نے سی بی آئی جانچ کو لے کر نتیش کمار اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ مظفر پور میں گرلز ہوسٹل میں بچیوں سے ریپ کے معاملے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ آخر نتیش کمار کی حکومت سی بی آئی جانچ کی منظوری کیوں نہیں دے رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ بہار کے مظفر پور میں ایک گرلز ہوسٹل میں ماضی میں رہ چکی ایک لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ اس کی ایک پارٹنرکا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا اور اس کے احاطے میں دفن کر دیا گیا اور کئی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی ۔ ان الزامات کے بعد بہار پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے اور لاش کو ڈھونڈنے کے لئے انہوں نے گرلس ہوسٹل کے احاطے کی کھدائی بھی کی۔تیجسوی یادونے بدھ کو اس معاملے پر ایک اخبار کی کٹنگ پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور وزیر اعلی نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سشیل مودی پر جم کر حملہ بولا۔تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا کہ 'ایسا درندہ اور زانی وزیر اعلی نتیش کمار کا دلارا ہے، آنکھوں کا تارا ہے، سشیل مودی کا ستارہ ہے، تبھی تو نتیش کمار ہائی کورٹ مانٹیرڈ سی بی آئی جانچ کی منظوری نہیں دے رہے ہے۔ کیا ماجرا ہے چچا؟ تیجسوی یادو نے ایک اور ٹویٹ کر کہا کہ مہا گٹھ بندھن کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ مظفرپور گرلز ہوسٹل عصمت دری سانحہ کے حالات اور کاروائی کا جائزہ لینے مظفرپور جا رہا ہوں۔ نتیش کمار کازانیوں کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ کیوں سی بی آئی تفتیش سے بھاگ رہے ہیں؟کس کا ڈر ہے۔واضح ہوکہ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادونے مظفر پور میں حکومتی گرلس ہوسٹل کی لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کرانے کی بات آج پھر سے دہرائی اور مطالبہ کیا کہ یہ تفتیش ہائی کورٹ کی نگرانی میں کی جائے۔ تیجسوی یادو مسلسل اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کرانے کی اپنی مانگ کو لے کر اڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ یہ تحقیقات ہائی کورٹ کی نگرانی میں ہو ۔ 


Share: