ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دراندازوں کو نہیں نکالنا چاہتے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس دراندازوں کو نہیں نکالنا چاہتے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس

دراندازوں کو نہیں نکالنا چاہتے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس دراندازوں کو نہیں نکالنا چاہتے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس

Sat, 13 Apr 2019 22:26:23  SO Admin   S.O. News Service

بدایوں :13 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ہی پارٹیاں دراندازوں کو نہیں ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ان کا ووٹ بینک ہیں۔شاہ نے یہاں وجے سنکلپ ریلی میں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی دراندازوں کو نکالنا چاہتی ہے لیکن ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس انہیں نہیں ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ان کا ووٹ بینک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور نکسل واد کو اگر کوئی منہ توڑ جواب دے سکتا ہے تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہی دے سکتی ہے۔یہ ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس کے بس کی بات نہیں ہے۔شاہ نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد مسلم خواتین کے لئے ’ٹرپل طلاق‘ کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر بدعنوانی کو لے کر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ 12 لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس کے راج میں ہوا ہے لیکن ہماری حکومت میں ایک بھی کرپشن نہیں ہوا۔


Share: