ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حوثیوں کی تخریب کاری،30 یمنی زندہ جل کرہلاک،50 زخمی

حوثیوں کی تخریب کاری،30 یمنی زندہ جل کرہلاک،50 زخمی

Sun, 09 Apr 2017 20:15:17    S.O. News Service

دبئی9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے شمالی ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی تیل پائپ لائن میں تخریب سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیل جمع کرنے کے لیے جمع ہونے والے30 یمنی شہری زندہ جل کرجاں بحق اور50 بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ المناک واقعہ شمالی الحدیدہ میں التربہ کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پائپ لائن حوثیوں کی جانب سے خراب کی گئی تھی اور اس سے تیل نکل رہا تھا۔ مقامی شہری تیل لینے کے لیے جائے وقوعہ پرجمع تھے کہ اچانک ایندھن میں آگ بھڑک اٹھی۔یمنی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق باغیوں کی تخریب کاری کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیس شہری جل کر کوئلہ بن گئے اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں تیس افرادکی لاشیں لائی گئی ہیں۔ ان میں سے20 جائے وقوعہ پرآگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ10افراددوران ہلاکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دیگر پچاس میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں 20 گاڑیاں اور آٹھ موٹرسائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔الحدیدہ کے ایک حکومتی عہدیدارنے بتایاکہ تیل پائپ لائن سے تیل نکلنے کی خبر کے بعد لوگ برتن لے کر وہاں جمع ہوگئے۔ شہریوں کے ھجوم کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑی تعداد میں ڈیزل ہاتھ میں اٹھائے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
 


Share: