حلب25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی شہر حلب میں تشدد کی تازہ لہر کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے، جب مشرقی حلب کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے شامی تنازعے میں اب تک کی شدید ترین بمباری کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق حلب شہر میں موجود تقریباََدو ملین عام شہری پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ ہفتے کے روز حکومتی فورسز نے حلب شہر کے کنارے پر واقعے ایک علاقہ باغیوں کے قبضے سے دوبارہ حاصل کر لیاجب کہ متعدد مقامات پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔