ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حجاج کو اپنے اعزاء سے رابطہ کیلئے ہندوستان میں ہی ملے گا سم کارڈ 

حجاج کو اپنے اعزاء سے رابطہ کیلئے ہندوستان میں ہی ملے گا سم کارڈ 

Sat, 22 Jul 2017 19:19:04    S.O. News Service

نئی دہلی:22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پیس آل ویزکے اشتراک سے آج یہاں نکتل کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین علی اصغر نے منعقدہ پروگرام میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ اب عازمین کو بیت اللہ کے سفر مبارک کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ میں کوئی دقت نہیں آئے گی۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے عازمین حج کی خدمت کے مقصدسے نکتل کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیراہتمام ایک سم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعہ سے اب عازمین حج بیت اللہ پہونچ کر بہ آسانی اپنے اعزاء واقرباء سے بات چیت کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ سم ہم عازمین کو سعودی عرب کے بجائے ہندوستان کے ان تمام امبارکیشن پوائنٹ پر دستیاب کرارہے ہیں جہاں سے بیت اللہ کے لئے فلائٹ کا ہماری حکومت نے انتظام کیا ہے تاکہ سعودی پہونچنے پر سم ان کے ہاتھ میں ہو اور وہ بہ آسانی اپنے اعزاء واقرباء سے بات چیت کرسکیں۔ علی اصغر نے بتایاکہ یہ سم 11سوروپیہ کی معمولی قیمت پر دستیاب ہے اور اس کے ساتھ 100ایم بی ڈاٹا اور دس منٹ کے کال بھی مفت میں دستیاب کرائی گئی ہے تاکہ عازمین بیت اللہ پہونچتے ہیں اپنے اعزاء واقرباء کو یہ بتاسکیں کہ وہ اللہ کے فضل وکرم سے بیت اللہ پہونچ گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ اگر کوئی عازمین حج میں سے یہ چاہتاہے کہ اس کو مزید بیلنس کی ضرورت ہوگی تو اس کے لئے اسے ہم 10ریال سے لے کر 50ریال تک کے ریچارج کوپن بھی دستیاب کرارہے ہیں تاکہ ان کو وہاں کوئی دقت نہ ہو۔ اس موقع پر نکتن کے نارتھ انڈیا کے سی ای او رمیش اور کمپنی کے اہم عہدے دار سمیر گجرال نے بتایاکہ ان کی کمپنی کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو لائن میں کھڑے ہونے سے بچانا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کال کی دریں سعودی اسٹینڈرڈ کے حساب سے ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ سم کارڈ لینے کے لئے پاسپورٹ، ویزہ حج اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی ضروری ہوگی اور جیسے ہی عازمین حج بیت اللہ پہونچیں گے فوراً ان کا سم چالو ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اگر عازمین حج گروپ میں جاتے ہیں تو گروپ اے کے لوگ گروپ اے کے لوگوں سے آپس میں مفت میں رابطہ سعودی میں بھی کرسکیں گے اور انکمنگ کال مفت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ عازمین کی سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے تاکہ ان کو ہم ہندوستان میں ہی ساری چیزیں مہیاکرادیں اور ان کو سعودی عرب میں کسی طرح کی کوئی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم یوکے اور انڈیا دونوں جگہوں پر کام کرتے ہیں اور ہمارا مقصد صرف خدمت کرناہے۔ 


Share: