ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 

حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 

Fri, 22 Dec 2017 12:34:13    S.O. News Service

نئی دہلی ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حج بیت اللہ2018کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ 22دسمبر2017کو ختم ہوجائے گا۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال دہلی میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم درخواستیں جمع ہوئی ہیں تاہم اب تک موصول ہونے والی تقریباً 7700درخواستوں کی تعداد، دہلی کو فراہم کیے جانے والے کل1539کوٹہ کے تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم درخواستوں کی وجہ سے امسال سے حکومتِ ہندکی جانب سے حج سبسڈی کی یکبارگی منسوخی اور لگاتار چار سال تک درخواست دینے والوں کے مخصوص زمرہ بی کی تنسیخ بھی ہے۔


Share: