دبئی،19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ہفتے پیشتر حاکم دبئی متحدہ عرب امارات کے نائب صدراور وزیراعظم الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دنیائے عرب سے ایسے پانچ افراد کے انتخاب کا اعلان کیا تھا جو فلاح انسانیت کے اپنے مشن کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتے ہوں۔حاکم دبئی نے ایسی ’امید ساز‘ شخصیات کے انتخاب کے لیے ’ایک ملین درہم کی ملازمت‘ کے عنوان سے مہم شروع کی تھی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے لکھا تھا کہ ’ہمیں ایسے امید ساز‘ افراد کی تلاش ہے جو عالم عرب سے تعلق رکھتے ہوں۔گذشتہ روز ان کی جانب سے اچانک یہ اعلان سامنے آیا کہ وطن عربی سے تعلق رکھنے والے ایسے پانچ افراد کو ’امید ساز‘ شخصیات کا لقب دیا گیا ہے۔ یہ وہ امید ساز شخصیات ہیں جو انسانی رہ نمائی اور ہدایت کے مینارہ نور ہونے کے ساتھ ساتھ خیر و فلاح انسانیت کے باب میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔