ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حالات کے ساتھ اپنے آپ کوبدلنے والاہی مارکس وادی،سیتارام یچوری نے بی جے پی سے مقابلے کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحادپرزوردیا

حالات کے ساتھ اپنے آپ کوبدلنے والاہی مارکس وادی،سیتارام یچوری نے بی جے پی سے مقابلے کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحادپرزوردیا

Thu, 25 Jan 2018 21:02:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے ساتھ مل کر بی جے پی کا سامنا کرنے کی پارٹی کی تجویزکوپارٹی کی مرکزی کمیٹی میں منظوری دلانے میں ناکام رہے سیتارام یچوری اس سے مایوس نہیں ہیں،اب وہ اسی سال اپریل میں ہونے والے پارٹی کے قومی کنونشن میں اس تجویزکو پاس کرانے کی کوشش کرنے والے ہیں۔تاہم انہوں نے کہاہے کہ اسے ان کی شکست نہیں کہی جانی چاہیے کیونکہ سی پی ایم میں کسی بھی موضوع پر وسیع بحث کی روایت رہی ہے۔ہاں انہوں نے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تجویزکے31بمقابلہ55ووٹوں سے خارج ہوجانے کے بعد ان کاعہدے پربنے رہنادرست نہیں ہوتالیکن مرکزی کمیٹی کولگاکہ ایساپیغام نہیں جاناچاہئے کہ سی پی ایم میں کانگریس کو لے کرپھوٹ پڑگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس وقت تریپورہ میں انتخابات بھی ہونے ہیں اور پارٹی نہیں چاہتی کہ ان انتخابات سے پہلے ایساکوئی قدم اٹھایاجائے۔یچوری کا کہناہے کہ ایسی تجویز پیش کرنے کی وجہ سے انہیں کانگریس کی طرف جھکاؤرکھنے والا نہیں ماننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اسٹریٹجک تیاری کے ساتھ آنا چاہئے۔یچوری کاکہناہے کہ پارٹی کا پہلا مقصد اقتدار سے موجودہ طاقت (بی جے پی)کو ہٹانا ہے۔ٹائمس آف انڈیا کے حوالے سے ایک انٹرویو میںیچوری نے پارٹی میں مارکسزم نظریہ پر بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکسزم ان کے لئے ایک تخلیقی سائنس ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکسزم کی خوبصورتی مختلف حالتوں کا ایک ٹھوس تجزیہ کرنے میں ہے،اگر حالت بدل جاتی ہے تو آپ کوبھی تجزیہ اسی رفتار سے تبدیل کرنا ہوگا،اگر آپ تبدیل نہیں کرتے تو آپ مارکس وادی نہیں ہوں گے،مجھے لگتا ہے کہ ایک مارکس وادی کوبدلاؤ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔یچوری کا کہنا ہے کہ آج ملک کولیڈر کی نہیں پالیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ووٹ میں 11فیصدکی کمی توآئی لیکن عوام کے سامنے متبادل پالیسی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی آج اقتدار میں ہے۔یچوری نے یہ بھی کہا کہ سی پی ایم کی خوبی لوگوں کے سامنے متبادل پالیسی پیش کرنے کی ہے۔


Share: