ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے للتا کی موت کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی لیڈر ششی کلا پشپا کے وکیل پر حملہ

جے للتا کی موت کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی لیڈر ششی کلا پشپا کے وکیل پر حملہ

Wed, 28 Dec 2016 20:38:01  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جے للتا کی موت کے موضوع پر تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی انا ڈی ایم کے کی معطل لیڈر ششی کلا پشپا کے وکیل پر پارٹی آفس کے باہر حملہ کیا گیا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب ششی کلا پشپا پارٹی آفس میں جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے نامزدگی بھرنے آئی تھیں۔حملے کے بعد انا ڈی ایم کے آفس کے باہر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔قابل ذکر ہے کہ ششی کلا پشپا نے جے للتا کی موت کی تحقیقات سی بی آئی یا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرانے کے مطالبہ سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔انہوں نے حکومت سے بھی جے للتا کے میڈیکل اور علاج کی تفصیلات کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پشپا کا کہنا ہے کہ جے للتا کا انتقال مشکوک حالات میں ہوا ہے کیونکہ ان کے بیمار ہونے سے لے کر موت تک کی تمام اطلاعات کو خفیہ رکھا گیا۔بیماری کے دوران کسی کو بھی پاس نہیں جانے دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ششی کلا پشپا نے پارلیمنٹ کو کچھ وقت پہلے مطلع کیا کہ چنئی میں ایک انا ڈی ایم کے لیڈر نے ان کو مارا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اس کے بعد یکم اگست کو ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا،تاہم اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا۔
 


Share: