شملہ، 27؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی لیڈر جے رام ٹھاکر نے تاریخی’ رِج میدان‘میں منعقد تقریب کے دوران آج ھماچل پردیش کے 14 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا، ٹھاکر کے ساتھ ان کی کابینہ کے 11 دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔ ہماچل پردیش کے گورنر آچاریہ دیوورت نے 52 سالہ ٹھاکر اور دیگر وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلا یا۔ خود سیراج سے چھٹی بار بی جے پی ممبر اسمبلی چنے گئے ٹھاکر نے اپنی کابینہ میں چھ نئے چہروں کو شامل کیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، بی جے پی صدر امت شاہ اور دیگر کئی مرکزی وزیر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے ۔ وزیر اعلی اور 11 دیگر وزراء کے حلف برداری کے ساتھ ہی 12 رکنی کابینہ کی تعداد پوری ہو گئی ہے۔ دو دیگر ممبران اسمبلی کو اسمبلی صدر اور نائب صدر بنایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ہماچل پردیش اسمبلی کے نئے صدر راجیو بندل ہوں گے۔ ٹھاکر پردیش کے دوسرے سب سے بڑے ضلع منڈی سے پردیش کے وزیر اعلی بننے والے دوسرے شخص ہیں۔ وہ ریاست کے 14 ویں وزیر اعلی اور پردیش میں اس عہدے پر فائز ہونے والے چھٹے شخص ہیں۔ تقریب کے دوران سریش بھاردواج اور گووند سنگھ ٹھاکر نے سنسکرت میں، جبکہ دیگر نے ہندی میں حلف لیا۔ ٹھاکر کے کابینہ میں ایک محض خاتون چہرہ ہے اور ان کا نام سروین چودھری ۔ٹھاکر کے کابینہ میں شامل 11 وزیر ہیں، مہندر سنگھ، کرشن کپور، سریش بھاردواج، انل شرما، سروین چودھری، رام لال مار کنڈا، وپن پرمار، وریندر کنور، گووند سنگھ ٹھاکر، راجیو سیجل اور وکرم سنگھ۔ کابینہ میں وزیر اعلی کے علاوہ ان کے آبائی ضلع منڈی سے دو اور وزیر شامل ہیں۔ بڑے کانگڑا ضلع سے چار جبکہ شملہ، سولن، کلو، ؤنا اور لاحول اسپیتی سے ایک ایک رکن اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پرکاش نڈا اور سابق وزی اعلی پریم کمار دھومل آبائی ضلع بلاسپور اور ہمیر پور، اور چنبا اور سرمور سے کسی رکن اسمبلی کو کابینہ میں جگہ نہیں مل سکی ہے ۔ کانگڑا اور منڈی اضلاع سے بی جے پی کو 20 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کابینہ میں وزیر اعلیٰ ، مہندر سنگھ ، وپن پرمار ، ویریندر کنور ، گووند سنگھ ٹھاکر اور وکرم سنگھ چھ وزیر راجپوت برادری کے ہیں ۔ وہیں تین برہمن برادری سریش بھاردواج ، انیل شرما اور رام لال مارکنڈا نیز دو آدی باسی لیڈر بھی کابینہ میں ہیں ۔ ا ن میں مارکنڈا آدی باسی برہمن ہیں ۔