جوئیڈا، 28 / اگست (ایس او نیوز) جوئیڈا تعلقہ کے گنیش گوڈی میں واقع سوپا ڈیم سے کل دس ہزار کیوسیکس پانی باہر چھوڑا گیا ۔
پانی کے اخراج کے لئے ڈیم کے تین دروازے کھول دئے گئے ۔ اس موقع پر کرناٹکا پاور کارپوریشن کے ایکزیکٹیو انجینئر اشوک کمار، دیگر افسران اور عملے کے افراد موجود تھے جنہوں حفاظتی اقدامات کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی ۔