جموں، 26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں میں بین الاقوامی سرحدسے لگے آر ایس پورہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران پاکستانی رینجرز کی طرف سے داغے گئے گولے کے دھماکے میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں میں آرایس پورہ سیکٹرمیں سرحد پار سے ہوئی فائرنگ میں 10افراد زخمی ہو گئے ہیں جس میں زیادہ تر خواتین ہیں۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایاکہ آرایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اے کے اپادھیائے کے قریب ایک گولہ پھٹاجس سے وہ زخمی ہو گئے،ان کے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔پاکستانی رینجرز نے آرایس پورہ سیکٹر میں شدید فائرنگ کی۔انہوں نے بتایاکہ بنیادی طورپر آرایس پورہ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی۔بھاری فائرنگ رات کے ساڑھے 11بجے تک جاری رہی۔ارنیا میں بھی رک رک کر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے پاکستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔آرایس پورہ سیکٹر میں کئی علاقوں میں رک رک کر جاری پاکستانی فائرنگ کا بی ایس ایف نے کرارا جواب دیا۔جموں کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی چوکیوں نے سائیں کلاں، برے جال ، ٹریوا اور ارنیا سمیت شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔سنگھ نے بتایاکہ سائیں کلاں، ارنیا میں بھی رات کے ڈیڑھ بجے سے فائرنگ شروع ہو گئی۔لوگ گھروں کے اندر تھے ایسے میں کسی شخص کو نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ حکومت نے ایک مشورہ جاری کیا ہے اور سرحد پار سے جاری فائرنگ کی وجہ سے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔سنگھ نے بتایاکہ بھاری فائرنگ کی وجہ سے سرحد پر رہنے والے لوگ محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔وہاں سناٹا ہے، وہ یا تو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ کیمپوں کی جانب چلے گئے ہیں یا محفوظ مقامات پر واقع اپنے رشتہ داروں کے گھر چلے گئے ہیں۔سرحد پار سے فائرنگ میں زخمیوں کی شناخت ساکشی (12) منجو چودھری(15) وینا (26) سوما دیوی(40) کملیش کماری(28) سنجنا (10) رتنو دیوی(60) رمیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔یہ سبھی سچیت گڑھ کے رہنے والے ہیں۔فائرنگ میں چانڈچک کی دلجیت کور اور آر ایس پورہ سیکٹر میں فلورا گاؤں کے رام لال کے طور پر کی گئی ہے۔اس سے قبل سرحد پار سے 24؍اکتوبر کو کی گئی فائرنگ میں ایک سالہ ایک لڑکا اور بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔