ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جنوبی کوریا میں معزول صدر پاک گْن ہَے کے حق میں مظاہرہ

جنوبی کوریا میں معزول صدر پاک گْن ہَے کے حق میں مظاہرہ

Sat, 18 Mar 2017 23:07:49    S.O. News Service

سیول،18مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کی معزول صدر پاک گْن ہَے کی حامیوں نے آج بروز ہفتہ سیول میں ایک مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاتون صدر کے مواخذے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔ استغاثہ نے منگل کے دن سابق صدر کو طلب کیا ہے تاکہ ان سے بدعنوانی کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔ پاک گْن ہَے عائد الزامات کو رد کرتی ہیں تاہم ملکی آئینی عدالت ان کے خلاف پارلیمانی مواخدے کے عمل کی توثیق کر چکی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہفتے کے دن دو ہزار کے قریب مظاہرین نے سیول میں معزول صدر کے حق میں مظاہرہ کیا۔
 


Share: