ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جنوبی افریقہ کے دورے کے بائیکاٹ کی دھمکی کے باوجود آسٹریلیا اے ٹیم نے کی پریکٹس

جنوبی افریقہ کے دورے کے بائیکاٹ کی دھمکی کے باوجود آسٹریلیا اے ٹیم نے کی پریکٹس

Tue, 04 Jul 2017 18:52:17  SO Admin   S.O. News Service

برسبین،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تنخواہ تنازعہ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے کے بائیکاٹ کی دھمکی کے باوجود آسٹریلیا اے کے کھلاڑی ٹریننگ کے لئے پہنچے۔مہینوں کی بات چیت کے بعد بھی کھلاڑی اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نئے تنخواہ معاہدے پر رضامندی نہیں بنا سکے جس سے جون کے آخر میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد 230کھلاڑی بے روزگار ہو گئے۔آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے)کے سی ای او ایلسٹر نکولسن نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے پر آگے بڑھنے کے لئے اس اختلافات کے تناظر میں جمعہ تک کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔کھلاڑی اگرچہ پہلے سے مقرر پروگرام پر چل رہے ہیں اور کوچ جیسن گلیسپی کی رہنمائی کے تحت برسبین میں دورے کے لئے پریکٹس کے لئے پہنچ گئے،دورے کی شروعات 12جولائی سے ہونی ہے۔


Share: