ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں، تلواڑہ مائگرینٹس کو راحت دینے سے انکار، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی

جموں، تلواڑہ مائگرینٹس کو راحت دینے سے انکار، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی

Wed, 01 Aug 2018 01:46:01    S.O. News Service

جموں:31/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلواڑہ مائگرینٹس کمیٹی اور جموں مائگرینٹس نے نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اورلیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفسر بھیم سنگھ سے ان کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھانے کی درخواست کی ہے کیونکہ حکومت ہند اور جموں وکشمیر حکومت نے سپریم کورٹ کے اس حکم کی خلاف ورزی کی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ جموں صوبہ (ڈوڈہ، ادھمپور، راجوری، پونچھ اضلاع) کے مائگرینٹس کو کشمیر ی مائگرینٹس کے مساوی راحت فراہم کی جائے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں مائگرینٹس کو کشمیری مائگرینٹس کے مساوی راحت دلانے کے لئے ان کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ کو لکھے ایک خط میں ان پر زور دیا کہ تلواڑہ اور جموں مائگرینٹس کو سپریم کورٹ کے 13جولائی، 2007کے حکم کے مطابق راحت فراہم کرائی جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ جان بوجھ کر اور بدنیتی سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلا ف ورزی کے لئے وہ توہین عدالت کا معاملہ داخل کریں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہونے والوں میں بلوان سنگھ، جگدیو سنگھ، سمترا دیوی، کلدیپ سنگھ، چھتر سنگھ، کرتار سنگھ، بلدیو سنگھ ، حکم چند پارس رام اور دیگر شامل تھے جنہوں نے پروفیسر بھیم سنگھ کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔


Share: