ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی نیٹو کا ’بڑا قرض دار‘ ہے، ٹرمپ

جرمنی نیٹو کا ’بڑا قرض دار‘ ہے، ٹرمپ

Sun, 19 Mar 2017 22:07:42    S.O. News Service

واشنگٹن19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے جرمنی کو تحفظ فراہم کیا تھا، اس تناظر میں جرمنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ایک بڑا قرض دار ہے۔ انہوں نے یہ ٹوئٹ بروز ہفتہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب ایک روز قبل ہی انہوں نے واشنگٹن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کی تھی۔ تاہم ٹرمپ کے مطابق میرکل کے ساتھ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ ٹرمپ نے دہرایا ہے کہ برلن حکومت کو نیٹو کے لیے زیادہ مالی معاونت کرنی چاہیے۔
 


Share: