ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جادھو کی رہائی یقینی بنانے کے لیے ہائی کورٹ میں مرکز کو ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر

جادھو کی رہائی یقینی بنانے کے لیے ہائی کورٹ میں مرکز کو ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر

Wed, 19 Apr 2017 11:33:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایک سماجی کارکن نے دہلی ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکز کو کلبھوشن جادھو کی رہائی کے لیے بین الاقوامی عدالت سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے۔قابل ذکرہے کہ جادھو ایک ہندوستانی شہری ہے ، جس کو پاکستان میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو جادھو کو سفارتی پہنچ فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے۔درخواست میں کہا گیا کہ بحریہ کے اس سابق افسر کو پاکستان نے نہ صرف غیر قانونی طور پر قیدی بنارکھا ہے، بلکہ انہیں غلط طریقے سے موت کی سزا بھی سنا دی۔درخواست گزار راہل شرما نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فوج جادھو کو منصفانہ سماعت کا موقع فراہم کرانے میں ناکام رہی ہے۔پاکستان فوج کے سربراہ نے 10؍اپریل کو جادھو کو سنائی گئی موت کی سزا کی تصدیق کر دی تھی۔46سالہ جادھو بحریہ کے سابق افسر ہیں، پاکستان کی فوجی عدالت نے انہیں جاسوسی کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی تھی۔


Share: