ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تیجسوی یادو نے مظفر پور گرلس ہاسٹل معاملہ پر بہار سرکار کو گھیرا

تیجسوی یادو نے مظفر پور گرلس ہاسٹل معاملہ پر بہار سرکار کو گھیرا

Mon, 30 Jul 2018 00:59:47    S.O. News Service

نئی دہلی:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور بہار حکومت کے اوپر کرارا وار کیا ہے۔ انہوں نے مظفر پور گرلس ہاسٹل سانحہ کو لے کر اقتدار میں بیٹھے لوگوں پر نشانہ لگایا ہے اور تابڑ توڑ ٹویٹ کر نتیش اور ان کی حکومت سے جواب مانگا ہے۔ دراصل جے ڈی یو نے تیجسوی یادو کی این ڈی اے بھگاؤ، بیٹی بچاؤ' سائیکل جلوس کو لے کر کہا تھا کہ وہ سٹنٹ کر رہے ہیں اور قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ اپنے سائیکل جلوس کو اسٹنٹ بتائے جانے کو لے کر تیجسوی یادو نے جواب میں یہ ٹویٹ کئے ہیں۔ تیجسوی یادو نے آج ٹویٹ میں لکھا کہ مظفرپور عصمت دری سانحہ کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر پر نتیش کمار اس قدر مہربان تھے کہ جس دن برجیش ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوااسی دن اس کو ایک منصوبہ کا ٹینڈر دے دیا گیا چچا جی! یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے۔این ڈی اے کے قریبی برجیش ٹھاکر کے خلاف ٹویٹ کرنے کے علاوہ تیجسوی یادو نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جو لنگور چور دروازے سے اقتدار میں بیٹھ کر انگور کھا رہے ہے وہ بہن بیٹی کی عزت بچانے کے لئے شروع کئے گئے سماجی بیداری پروگرام کو کرتب بتا رہے ہیں۔ شاید ایسے لنگوروں کو بچیوں کے ساتھ گھناؤنے جرم کرنے والے لوگوں سے کچھ پیٹ بھرنے کو ملتا ہوگا۔ لعنت ہے ایسا سماج بنانے والے گفتار کے غازیوں پر تیجسوی یادو نے براہ راست کہا کہ اسٹنٹ کرنے کے لئے کلیجہ چاہئے جوڈرپوک لیڈر میں نہیں ہے۔ انہیں تو ایک چھت کے نیچے 34 بچیوں کی عصمت دری کرنے والے اور ان گنہگار درندوں کو بچانے والے معاشرے کے خدمت گارکہلاتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں ۔ 


Share: